پونچھ میں مستقل اے آر۔ٹی۔او نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

0
0

پونچھ کی عوام کے ساتھ یہ بڑی ناانصافی
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍پونچھ میں مستقل اے آر ٹی او نہ ہونے کے باعث عوام کو پریشانیوں سامنا کرنا پڑتاہے جس میں مینڈھر، منکوٹ، بالاکوٹ، سرنکوٹ، منڈی، ساوجیاں، پونچھ، لسانہ، چندی مڑھ، بفلیاز، ساتھرہ، چنڈک، کلائی، شیندرہ، قصبہ، قابل ذکر ہیں۔ پونچھ میں مستقل اے آر ٹی او نہ ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہفتے میں ایک آدھا دن رہنے کی اجازت دی جاتی ہے۔لیکن کیا ایک دن میں اتنے سارے علاقوں کی عوام کے کام کاج نپٹائے جا سکتے ہیں۔ہرگز نہیں عوام اس گرمی میں بے آسرا بے چین ہوکر واپس لوٹتی ھے۔اس سلسلے میں۔ ڈی ڈی سی چیر پرسن رخسانہ کوہلی، بی ڈی سی لسانہ نور جہان، یوتھ لیڈر سماجی کارکن سید ساحل بخاری، یوتھ لیڈر تنویر چوہدری، سماجی کارکن دلشاد قادری، یوتھ لیڈر سماجی کارکن تنویر قریشی، سماجی کارکن پنچ شاھد حسین شاہ، سماجی کارکن واحدہ مغل،عبدالحفیظ کوہلی،سماجی کارکن چوہدری وقار احمد،سماجی کارکن طاھرہ کوہلی،سماجی کارکن شفیق احمد مغل،منظور حسین کھٹانہ سابقہ سرپنچ، محمد اسرار رضا،حاجی محمد زمان،ڈی ڈی سی۔بی ڈی سی سماجی کارکنان نے ایل جی انتظامیہ سے کہا کہ ضلع پونچھ کے ساتھ یہ ناانصافی فوراً ختم کر کے پونچھ میں مستقل اے آر ٹی او بیجا جائے۔تاکہ عوام کی پریشانیوں کا حل ہو سکے۔ماہ صیام کے مہینے میں لوگ اے آر ٹی او دفتر سے بے سہارا ہو کر واپس جاتے ہیں۔اس ڈیجیٹل دور میں بھی ہماری پونچھ کے ساتھ ناانصافیاں۔لیکن یہ سنگین مسلہ ہے ایل جی سنجیدگی سے اس کو جلد سے جلد حل کرے۔پونچھ میں مستقل نیا ARTO دیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا