مہنگائی، بیروزگاری و رشوت خوری کے مقابلے کے لیے تعلیم کے معیار و سطح کو بلند کرنے کی ضرورت

0
0

غریب گھرانوں کے بچوں کو دسویں جماعت تک مفت تعلیم دی جائے : زورآور سنگھ شاہباز
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں پبلک ولفیئر فرنٹ کے چیئرمین زورآور سنگھ شاہباز نے جموں و کشمیر کے تمام غریب بچوں کو نرسری سے دسویں جماعت تک مفت تعلیم دینے کا مطالبہ کیا ہے، چاہے وہ سرکاری اسکولوں میں پڑھ رہے ہوں یا پرائیویٹ اسکولوں میں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور رشوت خوری کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں تعلیم کی سطح کو بلند کرنا ہو گا تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ہمیں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ختم کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ غریب گھرانوں کے بچے مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے اور وہ جہاں پہنچنا چاہتے ہیں وہاں نہیں پہنچ پاتے، جس کا خمیازہ پورا معاشرہ بھگتتا ہے اور ان کی تعلیم کی کمی کی وجہ سے وہ تعلیمی طور پر دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔فرنٹ کے چیئرمین زورآور سنگھ شاہباز نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت بالخصوص ریاست کے ایل جی منوج سنہا سے پرزور درخواست کی کہ وہ غریب خاندانوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام اسکولوں کو حکم جاری کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا