پونچھ میں عازمین حج کے لیے تمام تر تیاریاںمکمل

0
75

دو دن بعد پاسپورٹ مع ویزہ ہونگے دستیاب، فلائٹ شیڈول بھی جلد ہونگے جاری: رفیق چشتی
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ سے اس بار حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ۔وہیںحج کے لئے روانہ ہونے والے افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور اس ضمن میں بات کرتے ہوئے جموں کشمیر حج کمیٹی کے ممبر الحاج انجینئر محمد رفیق چشتی نے بتایا ہے کہ دو دن کے اندر سبھی افراد کے پاسپورٹ مع ویزا دستیاب ہوں گے اور 9 مئی سے 25 مئی تک سبھی فلائیٹوں کے شیڈول بھی جاری کردئے جائیں گے جس کے تحت تمام اضلاع سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد سفر محمود پر حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادم الحجاج کا انتخاب بھی ہوچکا ہے اور عازمین حج کو کسی قسم کی دقت نہ ہو اس کے لیے جموں کشمیر حج کمیٹی نے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا