پونچھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام سخت پریشان

0
0

ایل جی انتظامیہ سے پونچھ میں مکمل بجلی فراہمی کا مطالبہ
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ان دنوں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام سخت پریشان ہے جہاں ایک جانب گرمی نے شدت اختیار کر رکھی ہے تو وہیں محکمہ بجلی نے بجلی کٹوتی کے اوقات تک مقررہ کر کے نہیں رکھے ہیں جس سے دن میں متعدد بار بجلی کی کٹوتی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہوئی ہے، میٹر بھی نصب ہیں اور وقت پر کرایہ بھی ادا کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود اس شدت کی گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ایل جی منوج سنہا و انکی انتظامیہ جموں کشمیر کی عوام کو مکمل بجلی فراہمی کے دم بھرتے ہیں جبکہ زمینی سطح پر عوام مشکلات سے دوچار ہے۔لوگوں نے ایل جی منوج سنہا و انکی انتظامیہ بالخصوص محکمہ بجلی کے اعلی عہدیداران سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ سرحدی ضلع پونچھ میں بجلی کی مکمل فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام شدت کی اس گرمی میں راحت کی سانس لے پائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا