سی ایس آئی آر۔آئی آئی آئی ایم نے بٹوٹ میں سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن کے تحت میریگولڈ فیلڈ ڈے کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
بٹوٹ؍؍سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن، جموں نے بٹوٹ میں محکمہ زراعت رام بن کے ساتھ مشترکہ طور پر سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن کے تحت میریگولڈ فیلڈ ڈے کا اہتمام کیا۔وہیں تقریب کے دوران مختلف مقامات پر کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کیا گیا اور مشن کے تحت مختلف کسانوں کی طرف سے کاشت کی گئی میریگولڈ کی فصلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور پھولوں کی معیاری پیداوار کے حصول کے لیے سائنسی زرعی مشورے بھی فراہم کیے گئے۔ دریں اثناء کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، مشن کے نوڈل سائنٹسٹ ڈاکٹر شاہد رسول نے کسانوں کی کوششوں اور فصلوں کو وقت کے لیے اپنانے کے ان کے فیصلے کی تعریف کی اور اس کے موثر نفاذ میں فعال تعاون پر محکمہ زراعت کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرروی شرما ڈی اے او رامبن نے سی ایس آئی آر آئی آئی آئی ایم کے اقدام کی ستائش کی اور ضلع کے کسانوں میں فصلوں کی مزید توسیع اور کسانوں کے ہاتھ تھامنے کے لیے اپنے تعاون اور تال میل کا یقین دلایا۔ اس دوران سردار تیجندر سنگھ وزیر، ممبر جے اینڈ کے کسان ایڈوائزری بورڈ بھی موجود تھے، جو تجارتی فلوریکلچر اور سی ایس آئی آر۔آئی آئی آئی ایم کے آن فارم آؤٹ ریچ پروگرام کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سی ایس آئی آر کے قدم کو سراہتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر کاشت کی گئی فصلوں کی پیداوار اور کٹائی کے بعد کے انتظام پر زور دیا۔اس موقع پرانٹرپرینیورشپ کے دائرہ کار اور مواقع کے بارے میں ایک بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں رامبن کے مختلف علاقوں سے 100 شرکاء نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا