پونچھ جرنیلی محلہ خالصہ چوک میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب

0
0

مقامی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کا کیا شکریہ ادا
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص کے جرنیلی محلہ کے خالصہ چوک کے مقام پر نصب بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ روز خراب ہوگیا تھا جس کو لیکر وہاں کی عوام نے محکمہ بجلی کے ایگزیکیٹو انجینئر آفتاب احمد سے اس ضمن میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ بجلی کا بوجھ زیادہ ہے اور ٹرانسفارمر اس کے لیے ناکافی ہے جس سے بار بار ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے یا پھر جل جاتا ہے۔ایگزکیٹو انجینئر آفتاب احمد نے وہاں کے مقامی لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پانچ گھنٹے کے اندر اندر نیا اور زیادہ مقدار والا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وہاں کے مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے ایگزیکیٹو انجینئر و تمام دیگر عملہ کا شکریہ ادا کیا اور ایگزیکیٹو انجینئر آفتاب احمد کے کام کی ستائش کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ بجلی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ایگزیکیٹو انجینئر آیا ہے جس نے صرف پانچ گھنٹے کے اندر نہ صرف ٹرانسفارمر کو تبدیل کروایا بلکہ نیا اور بہتر ٹرانسفارمر نصب کروایا جس سے انکی مشکلات کا ازالہ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا