جی ڈی سی تھنہ منڈی نے مقامی ادویاتی پودوں پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا

0
0

ہندوستان، یورپ اور افریقہ کی مختلف یونیورسٹیوں؍تنظیموں سے 8 ریسورس پرسنز نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ حیاتیات کے اشتراک سے شعبہ نباتیات نے یہاں قومی یوم آیوروید کے موقع پر آیوروید کے خصوصی حوالے سے دیسی ادویاتی پودوں پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا۔وہیںآیوروید کو فروغ دینے کی غرض سے کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں آیوروید کے خصوصی حوالے سے دیسی ادویاتی پودے کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار (ہائبرڈ موڈ) کا انعقاد کیا گیا جس میں او پی شرما ودیارتھی نے شرکت کی۔وہیںشعبہ نباتیات کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق ملک کنوینر تھے جبکہ سیمینار کے آرگنائزنگ سیکرٹری شعبہ زولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شیراز احمد تھے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں، پروفیسر فاروق احمد نے، ہربل ادویاتی پودوں کے خصوصی حوالے سے آیوروید کی اہمیت اور ملک بھر کی کمیونٹیز کے درمیان گھریلو علاج کے قدیم ترین طریقہ کی سائنسی شناخت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آلوک کمار (آئی آر ایس )، پرنسپل سکریٹری برائے گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، جموں و کشمیراور ڈاکٹر یاسمین عشائی، ڈائریکٹر کالجز، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جموں وکشمیر چیف سرپرست اور کانفرنس کے سرپرست بالترتیب رہنمائی، حوصلہ افزائی اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔دریںا ثناء چار سیشنز پر پھیلے ہوئے اس دن بھر کے سیمینار میں ہندوستان، یورپ اور افریقہ کی مختلف یونیورسٹیوں؍تنظیموں سے 8 ریسورس پرسنز نے شرکت کی جنہوں نے آیوروید سے متعلق قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف موضوعات پر بات کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا