پونچھ، راجوری اور بھلیسہ کے متعدد علاقوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری

0
51

جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں چوتھے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ معلوم ہوا ہے سیکورٹی فورسز نے متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پونچھ کے گرسائی میں ہندوستانی فضائیہ کی گاڑیوں پر ہوئے حملے کے بعد منگل کو بھی دہشت گرد مخالف آپریشن جاری رہا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 25کلومیٹر علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گرسائی پونچھ میں متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کی گاڑیوں پر حملے کے بعد دہشت گرد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جنہیں بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے۔دریں اثنا راجوری اور بھلیسہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو جانکاری فراہم کی کہ راجوری اور بھلیسہ میں چند مشکوک افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس ، ایس او جی ، فوج اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک پونچھ ، راجوری اور بھلیسہ میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا