لازوال ڈیسک
ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر کمار نے آج یہاں پلس پولیو مہم 2017-18 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ اورضلع ہسپتال ادھمپور میںمنعقدہ ایک تقریب کے دوارن ایک بچے کے منہ میں پولیو قطرے بھی ڈالے ۔ اس دوارن چیف میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ ، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایس ۔ڈی اتری ، میڈیکل سپرنڈنٹ ضلع ہسپتال ادھمپور ڈاکٹر وجے بسنوترہ ، ڈی ۔ٹی ۔ڈاکٹر رادھے کرشن ، ڈی ۔آئی ۔او سنتوش شرما ، ڈی ایچ اور ڈاکٹر جنک راج ،وغیرہ اس موقع پر شامل رہے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمورنے اپنے خیالات میں پولیو مہم کے تعلق سے اپنے کا خیالات بھی اظہار کیا جس میں انہوں نے مہم کے بارے میں بتایا جو کہ 11پورے ملک میں شروع ہو گی اورپورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع ادھمپور میں بھی اس مہم کے تحت زیرہ سے پانچ برس کے تک بچوں کو پولیو مہم کے قطرے پلائے جائیں گئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹی بچاﺅ ، بیٹی پڑھاﺅ کے تعلق سے بھی اپنے خیالات رکھے جس کے تحت پولیو مہم کے ساتھ ساتھ شرع تناسب کو بھی گنا جائے گا ۔علاوہ ازیں ضلع کمشنر نے اس مہم کو کامیاب بنانے اور بچو ں تک پہنچانے کے لئے ملازمین اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا ۔ جن کے ذریعے ہی اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ اس مہم کو دیگر شعبہ جات سے بھی تعاون دیا گیا ، بالخصوص سی آر پی ایف ، جنہوں ضلع ہسپتال اور جکھینی چوک ادھمپور میں پولیو بوتھ بنانے قائم کرنے میں تعاون دیا ، اس موقع پر بیٹیوں میں تخفہ وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے ۔