ونے شرما
ادھمپور //انسانی تخلیق نو سروس کمیٹی کی جانب سے شہر میں دو مقامات پر پولیوو بوتھ لگا کر سینکڑوں نونہالوں کو پلس پولیو کی بوندپلائی گئی ۔ انسانی سروس کمیٹی کی جانب سے مختلف جگہوں سے پر پلس پولیو مہم کے اسٹال قائم کئے گئے ۔ کمیٹی کی طرف سے قائم کردہ بوتھوں پر ضلع کے ڈپٹی میڈیکل آفیسر نے پہنچ کر اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پلس پولیو کے لئے دو بوند زندگی کے پلائے ۔اس کے علاوہ سی آ ر پی ایف نے بھی پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے جکھینی میں پولیو اسٹال لگائے اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ آفیسر کی طرف سے نو نہالو کو پو لیو کے قطرے پلائے گئے ۔