پولیس کو 15سکنڈس کیلئے ہٹادو۔بی جے پی لیڈر نونیت رانا کا حیدرآباد میں انتہائی قابل اعتراض بیان

0
120

حیدرآباد //مہاراشٹرکے امراوتی کی بی جے پی امیدوار نونیت رانا نے انتہائی قابل اعتراض بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”اکبرالدین اویسی کہتے ہیں کہ پولیس کو 15منٹ کے لئے ہٹادو ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ تم کو 15منٹ لگیں گے۔اگر پولیس کو 15سکنڈ کیلئے ہٹادو آپ سمجھ نہیں پاوگے کہ کہاں سے آئے ہیں اور کہاں جائیں گے۔صرف 15سکنڈس ہی کافی ہیں۔“انہوں نے بی جے پی کی حیدرآباد امیدوار مادھوی لتا کی حمایت میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ انتہائی سنگین اورقابل اعتراض ریمارکس کئے۔انہوں نے کہا ”اگر عوام کانگریس اور مجلس کو ووٹ دیتے ہیں تووہ ووٹ سیدھا پاکستان کو جاتا ہے کیونکہ مجلس کیلئے اور کانگریس پریم،راہل گاندھی پریم پاکستان وہاں سے دکھاتا ہے۔ مودی کو ہراو اورراہل بابو کو جتاو۔جیسے پہلے پاکستان کے اشاروں پر کانگریس کی حکومت دیش چلاتی تھی۔آج وہی پاکستان پھر ایک مرتبہ دکھارہا ہے کہ انہیں کانگریس سے کتنا پیار ہے اورکانگریس کے ساتھ بیٹھنے والی مجلس کے ساتھ کتنا پیار ہے۔وہ کہتے ہیں کسی کو بھی چُن کر لاو،کسی گدھے کو چُن کر لاو مگر مودی جی کو گراو۔ان کو ایک چیز بتانا چاہوں گی کہ ہمارے مودی جی شیر ہیں۔جب گیدڑایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو یہ دکھائی دیتا ہے کہ چور سب ایک ساتھ متحد ہوکر کھڑے ہوئے ہیں۔اس کا سامنا صرف شیر ہی کرسکتا ہے۔گیدڑہمیشہ گیدڑ ہی رہتا ہے اور شیر ہمیشہ شیر ہی رہتا ہے“۔واضح رہے کہ سال 2014میں نونیت رانا نے این سی پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا تاہم ان کو شکست ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2019میں آزاد امیدوار کے طورپر مقابلہ کیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔اس مرتبہ رانا، بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کررہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا