انتخابات میں بی جے پی کی آمریت کو شکست دیں: رام نواس گوئل

0
59

نئی دہلی، // دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی آمریت کو شکست دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں بی جے پی کے لیڈر جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور جیتنے کے بعد اپنے حلقے سے غائب ہو جاتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی (آپ ) نے جمعرات کو مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ کے آئی پی ایکسٹینشن ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن ( آر ڈبلیو اے ) کے ممبران کے ساتھ ایک عوامی بات چیت کے دوران دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے کہا کہ ہر الیکشن میں بی جے پی کے لیڈر جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور جیتنے کے بعد اپنے حلقے سے غائب ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بی جے پی ہر الیکشن میں اپنا امیدوار بدلنے پر مجبور ہے۔ اس کے برعکس عام آدمی پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو پہلی ترجیح دی ہے۔
انڈیا الائنس سے مشرقی دہلی سے آپ کے امیدوار کلدیپ کمار نے کہا کہ مشرقی دہلی برسوں سے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی بے حسی اور نااہلی کا شکار رہی ہے۔ اروند کیجریوال کا ویژن جمناپار کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔ جس طرح اروند کیجریوال نے دہلی کے شہریوں کے لیے لگاتار کام کیا ہے اور عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے، اسی طرح ہم پارلیمنٹ کے اندر مشرقی دہلی کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ وہ دہلی والوں کی خدمت کے لیے امن و امان اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے، تاکہ مشرقی دہلی آئندہ 5 برسوں میں ایک صاف ستھرا ماڈل بن کر ابھرے۔ اس میں نئے تعلیمی شعبے کے لیے زمین کا حصول، میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ کی توسیع، منشیات کے خلاف اقدامات، پبلک سیفٹی اور صفائی ستھرائی، غریبوں کے لیے شیلٹر ہوم، آوارہ جانوروں کے مسئلے کا حل اور شہری مسائل شامل ہیں۔
آپ حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں بہترین اسکول، اسپتال، مفت بجلی اور پانی، محلہ کلینک کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ دہلی میں مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں اور سڑکوں اور گلیوں کو تیار کیا گیا ہے۔ غیر مجاز کالونیوں میں کئے گئے ترقیاتی کام عوامی بہبود کے تئیں کیجریوال کی لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ بی جے پی نے کیجریوال حکومت کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ نیز مشرقی دہلی میں آر ڈبلیو اے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا