اے پی آئی
سر ینگربے بنیا د افواہیں پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس نے کہاکہ صورہ میں کھونچوں کو نذرآتش کرنے کا الزام پولیس پر لگانے والوں کی شناخت کی گئی اور جلد ہی انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائیگا ۔ اے پی آئی کے مطابق ایس ایس حضرتبل نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دنوں صورہ کے علاقے میں کھونچوںکو نذر آتش کرنے کا پولیس پر الزام لگانے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق صور ہ میں واقع پیش آنے کے بعد ایف آئی آر زیر نمبر 81/2018درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی جس کے دوران فیس بک ،وٹس ایپ ،سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی اور اس دوران ایسے عناصر کی باضابطہ طور پر ویڈیوں کے ذریعہ نشاندہی ہوئی جو کھونچوں کو نذر آتش کرنے کا الزام پولیس پر لگا رہے تھے ۔ ایس ایس پی حضرتبل نے صور ہ میں کئی کھونچوں کو نذر آتش کرنے کے بعد تاجروں کو یقین دلایا کہ متاثرہ افراد کو معاوضہ فراہم کیا جائیگا۔ پولیس کے مطابق جن افراد کی نشاندہی ہوئی ہے انہیں جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائیگا۔