محکمہ آرآینڈ بی ڈویژن ہندوارہ میں عمر کی حد پار کر کے بھی ملازمین تعینات ڈاکٹروں سے سندیں حاصل کر کے خزانے کو لوٹنے کا سلسلہ شروع

0
0

اے پی آئی
سر ینگرآر اینڈ بی ڈویژن کپوارہ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوںکا انکشاف ریٹائیر منٹ کی عمر پار کرنے کے باوجود کئی ملازمین سرکاری خزانے سے تنخواہیں وصول کرکے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اے پی آئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں محکمہ آر اینڈ بی ڈویژن ہندوارہ خاص کر سب ڈویژن رامحال تارتھپورہ میں کئی کلاس فورتھ ملازمین بشمول روڈ کلی 70برس سے زائد عمر کے بعد بھی ابھی تک سرکاری خزانے سے مکمل تنخواہیںوصول کر رہے ہیں اگر چہ سرکار کی طرف سے ملازمین کیلئے نوکری سے سبکدوش ہونے کیلئے عمر کی حد ساٹھ سال مقررکی گئی ہے تاہم مذکورہ ڈویژن میں چند ملازمین 80 سال کی عمر میں بھی ابھی تک نوکریوں سے سبکدوش نہیں ہوئے ہیں بلکہ ابھی تک بھی اپنے عہدوں پر براجمان ہیں با وثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ آرآینڈ بی ڈویژن ہندوارہ کو وادی میں پیدا شدہ نا مساعد حالات کے دوران سال 1994میں نا معلوم افراد نے نظر آتش کیا تھا اس دوران مذکورہ ڈیژن کا تمام ریکاڈ خاکستر ہوگیا تھا اور مذکورہ ڈویژن میں ملازمین کا سر وس ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہوگیا تھا تاہم مذکورہ ڈویژن نے کام چلانے کیلئے ملازمین سے دوبارہ انکے اسناد بشمول سرٹفکیٹ وغیرہ جب طلب کئے تو ملازمین نے طبی اداروں کے ساتھ ساز باز کر کے عمر کی حدمن پسند رقم اواکرکے محکمہ کے آفیسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنی نوکری کی حد میں بے پناہ اضافہ کر کے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا عمل شروع کردیا جوکہ ابھی بھی جاری ہے جس کیلئے کوئی پرسان حال نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وادی میں روز بروز بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور نو جوان بد حالی کی وجہ سے غلط راستے استعمال کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا