پولیس نے ناکے کے دوران موےشی اسمگلنگ کی کوشش کو بنایا ناکام

0
0

ونے شرما
ادھمپور// مجالتا تھانہ انچارج عرفان پرویز نے ناکے کے دوران ایک ٹرک سے 6 موےشیوں کو تسکروں سے آزاد کر وا کر4 کو پکڑ کر حراست میں لیا۔معلومات کے مطابق مجالتا تھانہ انچارج عرفان پرویزنے ٹیم سمیت منوال علاقے کے قریب ناکہ لگایا ہوا تھا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو چیک کر رہے تھے تفتیش کے دوران جیسے ہی موےشی اسمگلر ٹرک لے کر پہنچے ہی تھے کہ ان کی جانچ پڑتال کیلئے روک لیا گیا اور اسمگلروں سے دستاویزات مانگے تو وہ اسمگلروں آنا کانی کرنے لگے جس پر تھانہ انچارج نے ٹرک میں لدے 6 موےشیو ںکو اسمگلروں سے آزاد کروا کر اسمگلروں کو خراست میں لے لیا ۔ مذکورہ تسکروں کی شناخت سمین احمد ولد مشتاق رہائشی بانہال، فاروق ملک ولد عبدالعزیز رہائشی چمبلباس بانہال، محمد رفیق ولد قاسم رہائشی قاضی کنڈ، بشارت ولد میاں رہائشی ڈورو، اننت ناگ جبکہ اس وقت ادھمپور کے جگانو علاقے کے طور پر ہوئی ہے ۔وہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا