بھاجپا یوا مورچہ ادھمپور کی جانب سے خون کے عطیہ پر مہم کی شروعات صوبائی جنر ل سکریٹری پون کھجوریہ نے کیا افتتاح

0
0

ونے شرما
بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی طرف ادھمپور کے گول مارکٹ میں خون کا عطیہ دینے پر ایک مہم کی شر وعات ہوئی ۔ا س موقع پر صوبہ سیکرٹری جنرل پون کھجوریہ بھاجپا یوا مورچہ صوبہ نائب صدر منیش کمار اور اس مہم کے ریاستی انچارج وکاس سبیال بنیادی طور پر موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر پون کھجوریہ نے ربن کاٹ کر اس کا افتتاح کیا ۔ضلعی صدر آل پراشر نے اس موقع پر بتایا کہ یہ مہم ادھمپور سے شروع ہوکر منڈل سطح پر چلایا جائے گا۔اس کے بعد اسے بوتھ سطح پر چلانے کے لئے کارکنوں کو کہا جائے گا۔پون کھجوریہ نے اس موقع پر بتایا کہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ ہسپتال میں ایکسیڈنٹ یا دوسرے کیسوں میں خون کی ضرورت پڑنے پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لیکن بھاجپا یوا کی طرف سے شروع کئے گئے اس مہم سے بہت حد تک مریضوں کو مدد فراہم کی جا سکے گی۔آج کے پروگرام میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ایسی مہمات سے نوجوانوں میں ایک نئے جوش کے مواصلات ہو گا ۔اور ہنگامی حالات میں ہسپتال میں مریضوں کو خون کے لئے ترسنا نہیں پڑے گا۔اس کے لئے صوبہ بھاجپا یوا کے تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا