پولیس نے ناجائز شراب کی بارہ بوتلوں کے ساتھ 2 منشیات فروش گرفتارکئے

0
0

پولیس تھانہ گھگوال میں معاملہ درج ،مزید تفتیش شروع کر دی گئی
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ضلع سانبہ میں ناجائز شراب کی فروخت کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے پولیس نے تھانہ گھگوال کے دائرہ کار میں دو منشیات فروشوںکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12 بوتلیں ناجائز شراب برآمد کی ہیں۔واضح رہے پی ایس گھگوال کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس گھگوال کی سربراہی میں رندھوال کے علاقے میں گشت کے دوران دو افراد کو روکا جو اپنے ناجائز منافع کے لیے علاقے میں شراب کا ناجائز کاروبار کر رہے تھے۔وہیں دوران چیکنگ ان کے قبضے سے بارہ بوتلیں (750 ملی لیٹر کی 07 بوتلیں اور 180 ملی لیٹر کی 05 بوتلیں) برآمد ہوئیں۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 79/2024پولیس تھانہ گھگوال میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا