پولنگ ڈے پر رائے دہندگان کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کی کوششیں اور اے ایم ایف کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا : چیف الیکٹورل آفیسر

0
0

تمام پولنگ سٹیشنوںپر اسمبلی اِنتخابات کے پُر امن اور بغیر کسی پریشانی کے اِنعقاد کو یقینی بنائیں۔سی اِی او جموںوکشمیر کی ڈائریکٹر لیول اَفسران کو ہدایت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے دوران اَپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے والے رائے دہندگان کی سہولیت کے مشن کے تحت چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموں و کشمیر پانڈورانگ کے پولے کی صدارت میں ڈائریکٹر سطح کے افسروں کی ایک میٹنگ آج نرواچن بھون ریل ہیڈ کمپلیکس جموں میں منعقد کی ۔چیف الیکٹورل آفیسر نے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے احسن بغیر پریشانی کے اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ سٹیشنوں کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا جو 18؍ ستمبر 2024ء سے جموںوکشمیر یوٹی میں 3 مرحلوں میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔
میٹنگ میں محکمہ سکولی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ تعمیراتِ عامہ، محکمہ جل شکتی، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ جنگلات، محکمہ زراعت کے افسران اور محکمہ تعلیم جے پی ڈی سی ایل اور کے پی ڈی سی ایل اور دیگر متعلقین موجود تھے جو پولنگ سٹیشنوں پر فراہم کی جانے والی کم سے کم سہولیات کے بارے میں بات کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔سی اِی او پانڈورانگ کے پولے نے میٹنگ میں موجود افسروں پر زور دیا کہ وہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ پولنگ سٹیشنوںکی جیو ٹیگ شدہ تصاویر کے ساتھ ایکشن ٹیکن رپورٹ ایک ہفتے میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کو بھیجیں۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ کُل 11,838 پولنگ سٹیشن ہیںاور ہر پولنگ سٹیشن پر اوسطاً 735 رائے دہندگان ہیں۔افسران کویہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر پینے کے پانی اور لائٹنگ کی سہولیات سمیت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں جہاں 18؍ ستمبر 2024ء کو پہلے مرحلے میں پولنگ ہونے والی ہے۔ مزید برآں، تمام پولنگ سٹیشنوں کے احاطے میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری مہم پہلے سے شروع کی جائے۔جموں و کشمیر میں دُور دراز علاقوں، دشوار گزار علاقوں اور برف سے ڈھکے علاقوں میں واقع مختلف پولنگ سٹیشنوں پر قابل رسائی سڑکوں کی دستیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ ہدایت دی گئی کہ جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (آر ڈِی ڈِی) اور جموں و کشمیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دونوں اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران جسمانی طور خاص اَفراد کو ووٹ ڈالنے میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے ایک مخصوص پولنگ سٹیشن کی طرف جانے والے ریمپ کی تعمیر کا خیال رکھنا چاہیے اور محکموں کی طرف سے پہلے ہی مناسب اقدامات اُٹھائے جائیں۔بوتھ بیداری گروپوں (بی اے جی)، اِنتخابی خواندگی کلبوں (ای ایل سی) اور ووٹر بیداری فورموں کی دستیابی اور ایک مخصوص اسمبلی حلقہ میں مختلف ووٹر گروپوں کو راغب کرنے میں ان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بوتھ سطح پر انہیں مضبوط بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر دونوں صوبوںکے 24 اسمبلی حلقوں میں 18؍ ستمبر 2024 ء کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔صوبہ کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اَضلاع اور صوبہ جموں کے ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔صوبہ کشمیر میں 16 اسمبلی حلقے جن میں پانپور، ترال، پلوامہ، راجپورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ۔بجبہاڑہ، شانگس۔اننت ناگ ایسٹ، پہلگام شامل ہیں۔صوبہ جموں میں اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے میں اندروال، کشتواڑ، پڈر۔ ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رام بن اور بانہال سمیت 8 اَسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا