پوتن، کم کی میٹنگ، روسی یونیورسٹی کی سیکورٹی میں اضافہ

0
0

یو این آئی
ولادی ووستوک ، 22اپریل (اسپوتنک) روس کے صد ر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے مابین ہونے والی اگلی میٹنگ کے پیش نظر روس کے شہر ولادی ووستوک میں واقع فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی(ایف ای ایف یو) میں سیکورٹی انتظامات بڑھا دے ئے گئے ہیں۔دونوں لیڈروں کے مابین میٹنگ اسی یونیورسٹی میں ہونے کی رپورٹیں ہیں۔یونیورسٹی احاطہ کے اہم دروازہ پر موجود ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات کے نئے معیار اپنائے گئے ہیں۔سیکورٹی افسر نے یہ نہیں بتایا کہ سیکورٹی کے یہ نئے معیار کب تک جاری رہیں گے ۔ اس درمیان اس نے ایف ای ایف یو انتظامیہ کی طرف سے جاری ریلیز دکھائی جس میں لکھا ہوا تھا کہ اس وقت وہی لوگ یونیورسٹی کمپلکس میں داخل ہوسکیں گے جن کے پاس طالب علم شناختی کارڈ ہوگا یا ان کے نام خاص طورپر تیار کی گئی فہرست میں شامل ہوں گے ۔
سیکورٹی افسر نے کہا کہ یونیورسٹی کے پروفیسر یا تعلیمی پروگرام کے منیجر کے بلا ئے جانے پر ہی غیرمجاز لوگوں کو احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔اسپوتنک ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا