عام لوگوں کوسرکاری زمینیں خالی کرنے کافرمان لیکن پنڈتوں کی زمینوں کی فکرنہیں:اندرجی لابرو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیرآدریش سنگرام پارٹی ریاستی صدر اندرجی لابرو نے جموں و کشمیر کے یوٹی لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور صوبائی کمیشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح یو ٹی سرکار نے جموں و کشمیر ریاستی سرکار نے اس سرکاری زمینوںپر عوام نے غیر قانونی طریقہ سے قبضے کئے تھے ‘کو سرکار نے یہ قبضے ہٹانے کیلئے جس طرح حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔ اسی طرح یوٹی سرکار اپنی توجہ کشمیری پنڈت مائئگرنٹوں کی زمینوں پر دے جو 1998ء نامسائد حالات ہونے کے بعد یہ کشمیر ی پنڈت اپنی پشتنی ملکیت چھوڑ کر ہجرت کر کے جموں اور ہندوستان کے باقی ریاستوں میں کم پرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ اب تقریباً2 ½ سال پہلے یوٹی کے لفٹینٹ گورنر نے ایک حکمنامہ پاس کیا تھا ۔ کشمیری پنڈت مائگرنٹوں کی پشتینی زمین واپس دینے کا تب کشمیری پنڈتوں کے دل میں یہ سوال آیا کہ شائید ایل جی صاحب پنڈتوں کیلئے ایک نیک شگون لے کر آیا کی اب ہمیں اپنا حق پشتینی ملکیت واپس مل سکیں گی۔ مگر ایسا نہیں ہوا ابھی تک۔ جموں و کشمیر آدرش سنگرام پارٹی ریاستی صدر ایل جی صاحب سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کیونکہ ایل جی کو اس پر توجہ دے کر اس پنڈت مائگرنٹ کی زمینوں کا آنن ًفانن ًحل نکال کر کشمیر ی پنڈت نائگرنٹوں کی زمین واپس اور انہیں اپنا حق ملنا چاہئے اور اس کام کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچاکے عملی جامعہ پہنا دیں ۔