برفباری کے بعد موسم میں بہتری، متعدد سڑکیں ہنوز بند

0
0

محمد بشارت
کوٹرنکہ ؍؍گزشتہ روز ہوی برفباری کے دوران جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی ۔وہیں موسم میں بہتری کے باوجود بھی سب ضلع کوٹرنکہ کی 97% فیصد سڑکیں ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند رہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نائب سرپنچ ارشد حسین میر نے بتایا کہ ابھی تک سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے اور مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔انہوں نے کہا کہ دور دراز کا علاقہ ہے طبعی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو صدر مقام کا رخ کرنا پڑتا ہے اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں بری طرح متاثر ہو رہے ہیں وہیں سموٹ سے ترگائیں ،دراج سے سلٹھ کنڈی سے موڑا کھنڈی گلی سے کنتھول کنڈی سے کھاہ جمولہ کوٹرنکہ سے شاہپور ایل ڈی گلی سے سامنا مال سڑک بند پڑی ہے وہیں بیشتر علاقوں میں آج دوسرے روز بھی بجلی کی سپلائی متاثر رہیں۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سڑکوں کو آمدو رفت کے قابل بنایا جائے اور بجلی کی سپلائی کو بھی یقینی بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا