پنچاےتی اِداروں کی آن ،بان اورشان بچانے نکلے چوہدری شاہ نواز

0
78

راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگٹھن کنوینئروں کاریاسی میں اجلاس منعقد،حکومت کوبنایاتنقیدکانشانہ
لازوال ڈیسک

ریاسی سرکار کے خلاف سرپنچوں کے بالواسطہ انتخابات کے پیش نظر چھیڑے احتجاجی مہم راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگٹھن کنوینئروں کا ریاسی میںایک اہم اجلاس زیر صدارت شاہنواز چوہدری جنرل سیکریٹری پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی و ریاستی چیف پنچائتی راج نظام جموں و کشمیر منعقد ہوا جس میں سابق وزیر و سینئر کانگریس لیڈر جگل کشور شرما نے صدارت کی۔ان کے ہمراہ قومی سیکریٹری این ایس یو آئی ادھے بھانو چب ،کانگریس لیڈر امت شرما ،ریاستی سیکریٹری پی وائی سی جتندر چب ، اعجاز چوہدری ،نائب صدر پی سی سی سوشل میڈیا ساحل شرما اور بلاک صدر کیول سنگھ نے شرکت کر کے خطاب کیا۔ اس موقع پرشاہنواز چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرپنچوں کے بالواسطہ انتخابات سے رشورت خوری میں اضافہ ہو گا اور اس سے پنچایتی راج نظام مکمل طور پر برباد ہو جائے گا ۔جبکہ شرکاءنے اس ضمن میںبالواسطہ انتخابات کے مخالف لڑائی لڑنے کی خاطر ایک قرارداد پاس کرتے ہوئے ریاست بھر میں مہم چھیڑنے کا طے کیا ۔اس موقع پر شاہنواز چوہدری نے ریاستی میں مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ریاستی سرکار پنچایتی راج کو کمزور کر رہی ہے اوربالواسطہ انتخابات کا طے کر کے جمہوریت کے بنیادی اداارے کو کمزور کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر کیول سنگھ، جگدیش شرما، کرشن سنگھ، سدیش شرما، راجندر تھپا،الحاج غلام حسین،بھارت سنگھ،سریش کمار و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا