اے سی ڈی رام بن پہ سنگین نوعیت کے الزامات

0
43

وفد سیوا سنگھ بالی کی صدارت میں اے ڈی ڈی سی رام بن سے ملاقی ،فوری تبادلے کی مانگ
اے سی ڈی رام بن کویہاں سے فوری طور ہٹایا جا ئے: بالی

نمائندہ لازوال

رام بن // نیشنل پنتھرز پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی کی صدارت میں پوگل پریستان اکھڑہال کا وفد اے ڈی ڈی سی رام بن سے ملا قی ہوا ہے ۔ وفد کی صدارت کر تے ہوئے سیوا سنگھ بالی نے اے ڈی ڈی سی رام بن سے پر زور اپیل کر تے ہوئے کہاکہ اے سی ڈی رام بن گل حسن کو یہاں سے فوری طور پر ہٹایا جا ئے کیونکہ عرصہ 15سال سے اپنی غلط حرکتوں میں مصروف بی ڈی او بانہال ، بی ڈی او رام سو ، بی ڈی رام بن ضلع سطح پر بیٹھ کر یہاں کے لوگوں کے اوپر طرح طرح کے ظلم ڈھا رہے ہیں ۔GRSجوچھوٹی سی تنخواہ لیتے ہیں ان کودور ، دور دوسری جگہوں میں تبدیل کر کے اے سی ڈی رام بن پیسہ کمانے کانیا پینترا ہے اور یہ چھوٹے ملازم دور دو سرے علاقوں میں اپنے فرائض انجام دینے جاتے ہیں تو ان کی چھوٹی سی تنخواہ وہاں پر ہی خرچ ہو جاتی ہے اور اہل کنبہ خدا کے سہارے رہ جاتے ہیں ۔سیوال سنگھ بالی نے کہاکہ اے سی ڈی رام بن گل حسن جو کہ ہر بل پر 15سے22فیصد رشوت طلب کر تے ہیں اس کے بعد ہی بلیں پاس ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جبکہ بہت سارا پیسہ اے سی ڈی کے پاس جمع ہے وہ ضلع رام بن کے بلاکوں میں تقسیم کیا جا ئے تاکہ جو علاقوں میں تعمیری و ترقیاتی کام کاغذوں میں دکھا یا گیا ہے انہیں زمینی سطح پر یقینی بنا یا جائے ۔ ضلع رام بن سول سوسائٹی بذریعہ سیوا سنگھ بالی نے کہاکہ یہاں پر ایماندار و محنت کش ملازمین کو در در کی ٹھوکریں ، ہم خیال ملازمین کی پانچوں انگلیاں گھی میں ، مزدورو محنت کش ناانصافی کی آگ میں جھلس رہے ہیں ۔ بالی نے اے ڈی ڈی سی کہا ہے کہ مزدوروں نے جو کام کئے ہیں ان کی پیمنٹ کے لئے تین چار سال سے انتظار کر رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ اب مزدور کام کے لئے سیمنٹ بھی دوکان سے خرید کر کام انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہیں انجینئرنگ ونگ بغیر پیسے کوئی کام نہیں کر رہا ہے جس کی مثال عرصہ ایک سال سے تعمیر ہو ئے کچھ کام جات کی بل ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہے ۔ اے سی ڈی رام بن کا غذی گھوڑے دوڑا رہے ہیں کاغذوں میں کچھ اور گراﺅنڈ پر کچھ اور ، وہیں مثال سامنے آجاتی ہے کہ ہاتھی کے دانت کھانے اور دکھانے کے اور ۔ بالی نے اے ڈی ڈی سی سے کہا کہ جبکہ ضلع رام بن میں خاص کر دیہاتوں میں ایک بھی درخت نہ لگا جبکہ Tree standکے لئے لاکھوں روپئے اے سی ڈی رام بن کے پاس سٹور ہے ۔ بورڈوں پر لاکھوں خرچ کئے گئے ہیں لیکن مزدوروں کو وقت پر کوئی پیسہ نہیں ملا ہے ۔ وہیں ایس بی ایم میں بڑی دھاندلی ہوئی ہے جبکہ پوسٹر و دیگر دکھا کر حکومت کو بیو قوف بنایا جارہا ہے ۔لیکن اے سی ڈی رام بن نے ابھی تک زمینی سطح پر کوئی کام انجام نہیں دیا ہے اگر ان کے کاموں پر تحقیقات کی جا ئے گی تو اربوں روپے کا گھپلا سامنے آئے گا ۔ بالی نے اے ڈی ڈی سی رام بن کہا کہ بلاک اکھڑہال میں چند لوٹیرے تعینات کئے گئے ہیں جو کہ عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور اپنے اعلیٰ افیسران کی خدمت میں وقت گزار دیتے ہیں جبکہ ایماندار اور دیانت دار ملازمین کوکہیں دور جگہوں پر بھیج دیا گیا ہے جو کہ ان ملازمین کےساتھ سرا سر نا انصافی ہے ، بالی نے اے ڈی ڈی سی سے اپیل کی کہ وہ پوگل پریستان کی عوام کی مانگ کو جائز ٹھہرا کر دھان سنگھ سیکریٹری پنچایت کو بانہال سے واپس اپنے بلاک اکھڑہا ل میں تعینات کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور پانچل اکھڑہال کو ماڈل بنوایا جا ئے وہیں عوام کی زور دار مانگ کی ہے کہ اے سی ڈی رام بن کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جا ئے تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی ایماندار اور دیانت دار آفیسران کا منہ دیکھنا نصیب ہو ۔ بالی نے نے کہاکہ جن ٹھیکیداروں نے کام کیا ہے انہیں چار پانچ سال سے ابھی تک بلیں وا گزار نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اگر اے سی ڈی رام بن نے اربوں کا گھپلہ نہیں کیا ہے تو پھر وہ 15سال سے ایک ہی جگہ پر کیوں تعینات ہے ۔ آخر پر اے ڈی ڈی سی نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عوام کے جتنے بھی مسائل ہیں انہیں حل کیا جا ئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا