پنچاری میں ترقی کا فقدان، سیاحتی شعبہ بھی نظر انداز :منجیت سنگھ

0
0

سرپنچ مکھنا دیوی درجنوں افراد سمیت اپنی پارٹی میں شامل
لازوال ڈیسک
اودھم پور؍؍اپنی پارٹی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ ہفتہ کے روز پارٹی ضلع صدر اودھم پور ہنس راج ڈوگرہ کے زیر اہتمام پنچاری کی پنچایت مالی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پارٹی صوبائی صدر سردار منجیت سنگھ بطور ِ خاص موجود تھے۔ اس دوران مقامی سرپنچ مکھنا دیوی، پنچ ہری رام سمیت درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اپنے خطاب میں صوبائی صدر اور سابقہ کابینہ وزیر منجیت سنگھ نے پنچاری میں مالی پنچایت کو ترقی، سیاحت کو فروغ دینے اور گورنمنٹ مڈل اسکول مالی کی تجدید کے معاملہ میںنظر انداز کرنے پر انتظامیہ کی تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اِس دور افتادہ پنچایت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت تھی لیکن اِس کو ہرشعبہ میں نظر اندز کیاگیا ہے اور انتظامیہ کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ حیرانگی کا مقام ہے کہ سال 1965میں گورنمنٹ مڈل اسکول مالی تعمیر کیاگیاتھا لیکن آج تک اِ س کا درجہ نہیں بڑھایاگیا۔ اس وجہ سے اعلیٰ تعلیم کی حصولی کے لئے روزانہ طلبا کو 12کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اِس اسکول کا درجہ بڑھایاجائے۔موصوف نے کہا’’طلبا قوم کا مستقبل ہیں اور اْنہیں معیاری تعلیم فراہم کی جانی چاہئے اور موجودہ مڈل اسکول کا درجہ بڑھایاجائے‘‘۔انہوں نے مقامی لوگوں کے اِس مسئلہ کو بھی زور وشور سے اْٹھایا جس میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ کوئی پبلک ٹرانسپورٹ سہولت بھی دستیاب نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مالی پنچایت کے لئے ایس آر ٹی سی بسیں لگائی جائیں۔انہوں نے پنچاری میں سیاحت کو فروغ دینے کی بھی مانگ کی اور کہاکہ یہاں سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقعے بھی دستیاب ہوں گے۔دریں اثناء صوبائی نائب صدر اور سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پنچایت کے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل جن میں پینے کا صاف پانی، بجلی، صحت اور تعلیمی نظام وغیرہ کو اْجاگرکیا۔ ضلع نائب صدر اودھم پور جگدیو سنگھ، ضلع جنرل سیکریٹری ست پال چلوترہ، ضلع صدر او بی سی دھرم پال ورما وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا