جی ڈی سی تھنہ منڈی کے شعبہ نباتیات نے سائنس کلب کے

0
0

تعاون سے پائیدار ترقی کے موضوع پر پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ نباتیات نے سائنس کلب کے تعاون سے پائیدار ترقی کے موضوع پر پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء کو پائیدار ترقی کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد کی سرپرستی میں ہوا۔ اس موقع پر ایچ او ڈی عربی ڈاکٹر نعیم النساء موجود تھیں۔ ایچ او ڈی ای وی ایس ڈاکٹر نوین شرما، ڈاکٹر طاہر حسین شاہ شعبہ زولوجی اور ڈاکٹر پرویز احمد لون ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس بھی موجود تھے اور تقریب کے جج تھے۔ اس تقریب میں اول سیم کی طالبات نے شرکت کی جن میں سے محمد رزاق (54) نے پہلا، رابعہ کوثر (11) نے دوسرا، ارم فاطمہ (6) اور آشا مجاہد (1) نے تیسرا انعام حاصل کیا جبکہ یاسمین کوثر 12 کو تعریفی سند کے ساتھ سراہا گیا۔پروگرام کا اہتمام شعبہ نباتیات نے کیا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر مدثر قادر شعبہ نباتیات اور نیہا بردواج بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا