پلوامہ میں 24سالہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد

0
97

سامبور پانپور میں کہرام ، نوجوان کی موت ٹارچر سے ہوئی :پولیس
یواین آئی

سرینگر؍؍ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کی صبح ایک 24 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پلوامہ کے رتنی پورہ گاؤں میں اتوار کی صبح اُس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی خون میں لت پت لاش دیکھی۔ مہلوک نوجوان کو رسی سے باندھا گیا تھا جبکہ اس کا شناختی کارڈ اس کے سر پر رکھا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ریاستی پولیس نے مہلوک نوجوان کی شناخت سامبورہ پانپور کے رہنے والے محمد شفیع صوفی کے بطور کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ’محمد شفیع صوفی (جس کی عمر 24 یا 25 برس ہوگی) ولد غلام حیدر ساکنہ سامبورہ پانپور کو اتوار کی صبح رتنی پورہ میں مردہ پایا گیا۔ انہوں نے کہا ’وہ سری نگر میں قائم شاہ الیکٹرک شاپ پر بحیثیت سیلزمین کام کررہا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع اسپتال پانپور لے جایا گیا ‘۔ ترجمان نے کہا کہ مہلوک نوجوان کی موت ٹارچر کرنے سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت ٹارچر کرنے سے ہوئی ہے۔ اس کی ٹانگوں اور جس کے دوسرے اعضاء پر سنگیں چوٹیں پائی گئیں۔ مذکورہ نوجوان کے جسم پر گولی لگنے کا کوئی زخم نہیں دیکھا گیا‘۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ نوجوان کے قتل کے اس واقعہ کی نسبت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’پولیس تھانہ پلوامہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا