پلوامہ میں چوری کا معاملہ حل، دو افراد گرفتار، مال مسروقہ بر آمد:پولیس

0
0

سری نگر، // پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چوری کے ایک کیس کو حل کرکے اس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے لاکھوں روپیے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان مین تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ کو اویس احمد بقال نامی ایک موبائل شاپ مالک کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اس کے دکان سے لاکھوں روپیوں کے موبائل اور کچھ نقدی رقم چوری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘تحقیقات کے دوران کئی مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا اور کچھ سراغ پر عمل کیا گیا اور بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا’۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت ساحل شفیع گگجو ولد محمد شفیع گگجو اور خورشید احمد راتھر عرف عدنان ولد شبیر احمد راتھر ساکنان کاکہ پورہ کے بطور کی گئی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ان کے انکشاف پر ان کی تحول سے مال مسروقہ بر آمد کیا گیا اور دونوں کو پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں حراست میں رکھا گیا۔
انہوں نے لوگوں سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا لوگوں نے پولیس کی ان کاوشوں کی سراہنا کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا