رام للا کے بال گرہ کی پران پرتشٹھا رسم کی ادائیگی

0
0

لازوال ڈیسک

اجودھیا://وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو رام جنم بھومی پر تعمیر رام مندر میں رام للا کے بال وگرہ کی پران پرتشٹھا کی رسم کی ادائیگی کی۔

ویدک آچاریہ سنیل شاستری کی قیادت میں121 پرکانٹ ودوانوں نے سنجیونی یوگ میں منتر پڑھتے ہوئے پران پرتشٹھا کو مکمل کرایا۔ ابھیجیت مہورت میں دوپہر 12بج کر 29 منٹ48سیکنڈ پر شیام ورن بھگوان کے بال وگرہ کی پران پرتشٹھا کی رسم اداکی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسمان سے ہیلی کاپٹر کے ذریع رام مندر حاطے میں پھولوں کے ذریعہ بارش کی گئی۔

رام للا کے بال وگرہ کی پران پرتشٹھا سے پہلے سورن سنہاسن پر وراجمان 1949 سے پوجے جانے والے رام للا کے پرتماؤں کا پوجن نریندر مودی نے ویدک منتروں کے درمیان کیا۔پران پرتشٹھا تقریب میں گربھ گرہ میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ موجود تھے۔

اس تاریخٰ لمحے کی گواہ بنے مندر احاطے میں کئی عظیم ہستیاں موجود تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا