پلوامہ میں منشیات کی روکتھام کے موضوع پر سمینار کا انعقاد

0
0

منشیات کے خاتمے کیلئے سماج کے ہر طبقے کو آگے آنا ہوگا:ڈاکٹر روف الرفیق
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ ضلع پلوامہ میں نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے منشیات کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے شرکت کرتے ہوئے منشیات کی روکتھام کیلئے اپنی طرف سے تجاویز پیش کیں۔ تفصیلات کے مطابق سیمنار میں نامور سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق، محمد امین میر، فاروق بشیر شہلا نذیر،مولانا اعجاز نوری اور نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے سربراہ مصداق ریاض کے علاوہ دیگر کئی افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد مشتاق کو حاصل ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استمال پر تشویش کا اظہار کیا۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وادی کے نامور سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات ایک بدعت ہے اور اسے ہمارا سماج تباہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر چہ پولیس ایسے افراد کے خلاف کاروائی کررہی ہیں تاہم جب تک سماج کا ہر فرد اس میں اپنا رول نہیں نبھائے گا تب تک اس پر کنٹرول کرنا شائد مشکل ہے۔
ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے سماج کے ہر طبقے کو آگے آنا ہوگا اور اس حوالے سے مذہبی،سول سوسائٹی ممبران، اساتذہ ،والدین اور میڈیا پر بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہے۔ نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے چیرمین مصداق ریاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے۔ نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ فاؤنڈیشن آگے بھی اس طرح کے سمینار اور دیگر پروگرا منعقد کرکے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرے گی۔تقریب سے خطاب کرنے والے افراد کی آخر پر حوصلہ افزائی کی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا