جی ڈی سی سدھرا نے آن لائن آگاہی کوئز کا اہتمام کیا

0
0

طلباء کو آگاہ کرنے اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی سدھرا کے پرنسپل پروفیسر جی ایس رکوال کی سرپرستی میں شعبہ ماحولیاتی سائنسز، ایکو کلب اور این ایس ایس یونٹ نے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک آن لائن آگاہی کوئز کا انعقاد کیا۔واضح رہے اس سال کے عالمی یوم ماحولیات کی تھیم’زمین کی بحالی، صحرا بندی اور خشک سالی کی لچک ‘کے نعرے کے تحت زمین کی بحالی، صحرا بندی کو روکنے اور خشک سالی سے لچک پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔
وہیںطلباء کو اس اہم تقریب سے آگاہ کرنے اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ۔ یہ کوئز اس دن سے متعلق آپ کی موجودہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس کوئز کا بنیادی مقصد طلباء کو عالمی یوم ماحولیات 2024 کی اہمیت کو جاننے اور سمجھنے میں مدد کرنا تھا۔وہیںکوئز میں مختلف سمسٹرز کے طلباء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس کوئز کا انعقاد ڈاکٹر انشو گپتا، ایچ او ڈی انوائرمنٹل سائنسز اور کنوینر ایکو کلب اور ڈاکٹر پورویا ہنس، این ایس ایس پی او نے ایکو کلب اور کالج کے این ایس ایس یونٹ کے اراکین کے فعال تعاون سے کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا