پسے ساولی مسجد پر حملے میں جاں بحق نورالحسن کو فوری معاوضہ دیا جائے : ‎ابو عاصم اعظمی

0
0

ممبئی 16 اگست ( یو این آئی ) ممبئی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مالیگاؤں کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے  اس پر ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو خط لکھ کر ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی تفصیلات دی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے  اس پر مزید بات کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 9 ستمبر 2023 کو پوسے والی، ضلع ستارہ میں ایک اشتعال انگیز پوسٹ کی وجہ سے، جھوٹے الزامات کی بنیاد پر وہاں کی مسجد اور مسلمانوں کی بستیوں پر حملہ کرکے فساد برپا کیا جس میں ایک نوجوان کو قتل کیا گیا ۔ جاں بحق نوجوان نورالحسن اور زخمیوں کو کوئی معاوضہ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ فساد بھڑکانے والے مرکزی ملزم کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میرا روڈ پر 21 جنوری 2024 کو پیش آنے والے واقعے میں مسلمانوں کے 20 افراد کو دفعہ ۳۰۷ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی ابھی تک ضمانت نہیں ہوئی ہے، جن میں سے 6 افراد کو کالا پانی سیل میں قید کیا گیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ دونوں واقعات میں مسلمانوں کو انصاف نہیں ملا۔ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکرولی میں 50 سال سے مقامی مسلمانوں کے لیے کوئی قبرستان دستیاب نہیں ہے اور انہیں 5 کلومیٹر دور قبرستان جانا پڑتا ہے۔ حال ہی میں دادر میں ہاکروں کو ہٹاتے ہوئے سابق کارپوریٹر اکشتا ٹنڈولکر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ی کا مظاہرہ کر جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، لیکن آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو لکھے خط کے ذریعے اس سب کے بارے میں مزید معلومات دینے اور سب کو انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا