شمالی چاڈ میں شدید سیلاب سے 50 سے زائد افرادکی موت

0
0
شمالی چاڈ میں شدید سیلاب سے 50 سے زائد افرادکی موت

یاؤنڈے، 16 اگست (یو این آئی) چاڈ کے شمالی صوبے ٹبیسٹی میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے کم از کم 54 افراد کی موت ہو گئی ہے افسران اور مقامی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ٹبیسٹی صوبے کے گورنر، مہامت توچی چیڈی نے کہا کہ جمعہ کو شروع ہوئی بارش بدھ تک جاری رہی، جس نے املاک کو تباہ کر دیا مقامی میڈیا نے بتایا کہ صوبے میں سیلاب سے 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں ملک کے سماجی کام، قومی یکجہتی اور انسانی امور کے وزیر، فاطم باوکر کوسیئی نے جمعرات کو کہا کہ بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے عارضی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ سیلاب سے متعلق صحت کے خطرات سے بچنے کے لیےمتاثرہ آبادی وہاں بس جائے۔ اس سائٹ پر سبھی کی حفاظت اور بہبود کی ضمانت کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔‘‘

کوسیئی نے پناہ گاہ کی دستیابی کے بارے میں رہائشیوں کو آگاہ کرنے کے لئے راجدھانی این زامینا کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کہی ۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق، چاڈ مئی کے وسط سے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، جس سے پہلے ہی 245,000 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ تنظیم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ملک میں طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب کی وجہ سے اب تک 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا