پسماندہ طبقات کی کسی بھی نمائندہ تنظیم کو وزیرداخلہ سے ملاقات کاموقع نہیں ملا

0
0

صوبائی کمشنرجموں اورصوبائی کمشنرکشمیرنے طبقے کویکسرنظراندازکیاـ:بنسی لال چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل جموں و کشمیر او بی سی OBCs مہا سبھا آل اینڈیا بیکورڈ کلاسز فیڈریشن جموں و کشمیر تنظیمات کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی جس کی صدارت بنسی لال چوہدری کنوینراو بی سی مہاسبھا جموں و کشمیر فقیر چند ستیا صدر آل انڈیا بیکورڈ کلاسز فیڈریشن جموں کستوری لال بسوترہ راج کمار چللوترہ کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس میں بڑے ْکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دورے پر آئے جموں و کشمیر بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی نے اْن کو ملنے کی ڈویژنل کمیشنر جموں ڈویژنل کمیشنر کشمیر کو تحریری عرضیاں دی تھی ۔اس طبقات آبادی کو سی آئی ڈی سے فون آئے آپ کو وزیرے داخلہ سے ملنے دیا جائیگا ۔بڑے دْکھ و افسوس کی بات ہے اتنی بڑی آبادی کو اپنے حق حقوق رکھنے کیلئے وزیرے داخلہ سے ملنے نہیں دیا یہ ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے بیکورڈ کلاسز طبقات نے اس کی پْرزور مذمت کی ھے ۔اور صدر ہند ،وزیراعظم ہند اورمرکزی وزیر داخلہ سے اپیل کی ھے کہ جموں و کشمیر کے اندر او بی سی طبقات آبادی کے حق میں 27% ریزرویشن فوری لاگو کی جائے۔ آل جموں وکشمیر بیکورڈ کلاسز طبقات تنظیمات کی اور سے ایک جاری پریس بیان میں کہا ھے کہ جموں و کشمیر کے اندر بیکورڈ کلاسز طبقات کو آج تک منڈل کمیشن رپورٹ کے مطابق 27% ریزرویشن نا ملنا اس طبقات آبادی کیساتھ کھلماکھلی ستم ظریفی پچھلے کئی سالوں سے کی جارہی ہے ۔پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں سے محترمہ مدھو پراجاپتی ،محمد شبیر سمیال ،کستوری لال بسوترہ ،موہن لال پووار ،روی کمار ڈوگرہ ،منہور لال ٹٹیال ،رام لوییا ،ہرجیت کمار ،سودیش کمار ، محمد اقبال ،اشوک کمار، راجندر کمار ،محمد مشتاق ،اجیت راج، ملکھ راج، عبدل لطیف ،گیان چند ،شمیم آختر، مختیار بی بی، عاشق حْسین، محمد رقیب ،سوم راج کمار چللوترہ و دیگر کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا