جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

0
0

جموںوکشمیر حکومت یوٹی کو کھیل سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضمن میں کام کر رہی ہے
جموں وکشمیر میں عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے قیام اور سہولیات میں بے مثا ل پیش رفت ہوئی ہے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموںوکشمیر میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینے سے متعلق کی پیش رفت یوٹی میں مختلف کھیل سرگرمیوں کے اِنعقاد میں ہوئی سرگرمیوں سے ظاہر ہوتی ہے۔حکومت نے گذشتہ تین برسوں میں عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے قیام ، کیرئیر کی ترقی اور کھلاڑیوں کے مستقبل میںبے مثال پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔حکومت کی نئی پالیسیوں اور اقدامات نے کھلاڑیوں کے لئے ساز گار ماحول قائم کیا ہے جو گذشتہ 70 برسوں سے موجود نہیں تھا۔اِس سے قبل ہر برس محض دو سے تین لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع ملتے تھے لیکن حکومت جموںوکشمیر نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور گذشتہ برس 17.5 لاکھ نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقعہ فراہم کیا گیا ۔حکومت نے 35 لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ فیفا کے معیاری تجدید شدہ اور اَپ گریڈ شدہ بخشی سٹیڈیم کو نوجوان کھلاڑیوں کے لئے وقف کیا گیا ہے اور تمام پنچایتوں میں کھیل میدان قائم کئے گئے ہیں ۔ تمام 20 اَضلاع میں رگبی، فٹ بال ، کرکٹ ، والی بال ، کبڈی اور ہاکی کے لئے خواتین کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔باصلاحیت اور ہونہار کھلاڑیوں کے کیریئر کی ترقی کو محفوظ بنانے کے لئے ایک نئی سپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور 2014-2021ء کے پسماندگی کو دُور کرنے کے لئے سرکاری خدمات میں ان کی تقرری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔یونین ٹیریٹری کے تمام 20 اَضلاع میں 22 اِنڈور کثیر المقاصد ہال بنائے گئے ہیں اور قومی سطح کے ٹورنامنٹوں کی میزبانی کے لئے 40 جدید ترین کھیل میدان تعمیر کئے گئے ہیں۔کھیلوں کے مختلف شعبوں میں 38 کھیلو اِنڈیا مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں ۔ اِس وقت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے 948 منصبوں پر کام جاری ہے جو اِس مالی برس میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔کھیل نوجوانوں کو ایک نئی شناخت فراہم کرتا ہے اور سپورٹس کونسل اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ہر کھلاڑی کو بہتر بنیادی ڈھانچہ اور کھیلنے کا موقعہ ملے او روہ ایک چمپئن کی شناخت حاصل کرسکے۔صوبہ کشمیر میں 22 شعبوں میں اور صوبہ جموں کے 18 پروگراموں میں ’’ مائی یوتھ مائی پرائیڈ‘ کھلاڑیوں کے لئے اَپنی صلاحیتوں کے اِظہار کے لئے ایک ٹھوس فورم ثابت ہوا ۔ اس نے نوجوانوں میں فاتح کی جبلت پیدا کی ہے اور قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں کھیلوں کی کارکردگی میں اِضافہ کی اُمید یں روشن کی ہیں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے بنیادی ڈھانچے کے بہت سے اہم منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے جو نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں تربیت دینے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں ۔ جموںوکشمیر یوٹی نے اعتماد دوبارہ حاصل کیا ہے جدید بنیادی ڈھانچہ اور تربیت کے ساتھ ایک مساوی، جامع کھیل اور تفریحی کلچر بنایا ہے ۔سپورٹس کونسل تجربہ کار کھلاڑیوں ، سکولوں اور کوچوں کی مدد سے نوجوان پود کو مختلف قسم کے کھیلوں کو کھیلنے کے لئے یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے اور ہر ایک کو مضبوط ہنر تیار کرنے کا موقعہ ملے۔واضح رہے کہ نئی سپورٹس پالیسی کا مقصد کھیل بنیادی ڈھانچے کو تیار کرکے اور کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ کھیلوں میں بہترین کار کردگی دِکھانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔ اِس پالیسی میں مختلف سالانہ ایوارڈ جیسے 10 کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ، کھیل ایسو سی ایشن کے لئے جے اینڈ کے کھیل پر وٹہانا ایوارڈ اور دو سابق فوجیوں /تجربہ کار کھلاڑیوں / آرگنائزیشنوں یا ریفریروں ، مختلف شعبوں میں پانچ بہترین کوچوں کے لئے پرشور ام ایوارڈ شامل ہیں ۔کھیلوں کی پالیسی اولمپکس ، ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ کھیلوں کے دوسرے ٹورنامنٹوں میں ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے خصوصی نقد اَنعامات کا اعلان کرتی ہے ۔ اِس کے علاوہ تمام تسلیم شدہ قومی مقابلوں اور مختلف کھیل شعبوں میں قومی سکول گیمز میں جیتنے والوںکو مخصوص وظائف دئیے جائیں گے ۔کافی بنیادی ڈھانچے اور تربیتی سہولیات سے خصوصاًجسمانی طور خاص کھلاڑیوں کی کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر کو کھیلوں کے ٹیلنٹ کا پاور ہائوس بنانے کے نظریۂ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یوٹی حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو یہاں کھیل سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے اہم کوششیں کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا