پریورتن کی جانب سے طلباہ میں تعلیمی سامان فراہم کیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلاب کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے غیر سرکاری تنظیم پریورتن کی جانب سے تعلیمی سامان فراہم کیا گیا جس میں کاپیاں، بیگ،قلم وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے طلباءکی تعلیم کیلئے پریورتن کی جانب سے سینٹر چلائے جا رہے ہیں اور ان سینٹروں میں زیر تعلیم170طلباءکو تعلیمی سامان فراہم کیا گیا ۔اسی سلسلہ میں پریورتن کے صدر وکاس شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے طلاب کے والدین کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں اور پریورتن کی جانب سے چلائے جارہے سینٹر میں زیر تعلیم طلباءکو تعلیمی سامان جن میں کتابیں، کاپیاں، جیومیٹری بکس،قلم ،وردی ،بیگ ،جوتے وغیرہ فراہم کئے گے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کے گھر جا کر ان کے گھر کے معاشی نظام کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مدد کی ہے ۔اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر امت اروڑا نے کہا کہ ان مستحق بچوں کیلئے کوئی بھی شخص تعلیمی سامان عطیہ کر سکتا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر نہ رہے۔تقریب میں شبی شرما،کرشن شرما، وشال ترگوترہ، راجندر سنگھ و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا