پرینکا گاندھی سندھیا کے آبائی حلقے گوالیار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی

0
0

گوالیار، 20 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی سرکردہ لیڈر اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے آبائی حلقے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ’’جن آکروش ریلی‘‘ سے کل خطاب کریں گی۔

گوالیار-چمبل میں کانگریس کا دبدبہ برقرار رکھنے کے مقصد سے منعقد ہونے والی اس ریلی کی تیاریوں میں کانگریس کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ محترمہ واڈرا کی ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے۔

پارٹی کی ریاستی اکائی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے کہا کہ محترمہ واڈرا کا یہ دورہ بے مثال ہونے والا ہے۔ ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب سے مسٹر سندھیا نے کانگریس چھوڑی ہے، مسٹر سندھیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں ہی پارٹی کے لیے ایک جیسے ہیں اور دونوں ہی کانگریس کے نشانے پر ہیں۔

محترمہ واڈرا کل اپنے قیام کا آغازبہادر رانی لکشمی بائی کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر کریں گی۔ اس کے بعد وہ میلہ گراؤنڈ میں ریلی سے خطاب کریں گی۔ اس زون کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں سے بھی لیڈر اور کارکنوں کی میٹنگ میں پہنچنے کی امید ہے۔ ریاستی کانگریس کی ایک ٹیم اور علاقے کے رہنما یہاں ریلی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ کئی ریاستی عہدیدار یہاں پہنچ چکے ہیں اور کل تک مزید عہدیدار یہاں آئیں گے۔

ریاست میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہیں اور ریاست کی کل 230 اسمبلی سیٹوں میں سے گوالیار چمبل علاقے میں 34 اسمبلی سیٹیں ہیں۔

گوالیار کانگریس کے لحاظ سے ریاست کے اہم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ گوالیار کی چھ اسمبلی سیٹوں میں سے چار کانگریس کے کھاتے میں ہیں۔ باقی دو سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں، جس کے دونوں ایم ایل اے پردیومن سنگھ تومر اور بھرت سنگھ کشواہا ریاستی حکومت میں وزیر ہیں۔ مسٹر تومر پہلے کانگریس میں تھے، لیکن سال 2020 میں وہ مسٹر سندھیا کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں موجودہ حکومت میں وزیر بنایا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا