پریرنا پوری نے کٹھوعہ میں عوامی دربار کی صدارت کی

0
0

کہا، جموں وکشمیر کو آن لائن سرکاری خدمات فراہم کرنے میں نمایاں مقام حاصل
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری نے آج ضلع ہیڈکوارٹر کٹھوعہ کے ٹاؤن ہال میں عوامی شکایات ازالے کیمپ کی صدارت کی اور لوگوں کے مسائل و مطالبات کا جائزہ لیا۔کیمپ میں سماج کے تمام طبقوں کی طرف سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جنہوں نے کمشنر سیکرٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان میں مداخلت اور ان کے اَزالے کا مطالبہ کیا۔اِس موقعہ پر پریرنا پوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دربار کے اِنعقاد کا مقصد عوامی مسائل کا براہ راست جائزہ لینا اور رُکاوٹوں کو دور کرنا ہے جو ترقی کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دِی کہ وہ عوامی مسائل کا جائزہ لیا اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
کمشنر سیکرٹری نے لوگوں کو بتایا کہ جموں وکشمیریو ٹی زیادہ سے زیادہ آن لائن سرکاری خدمات یعنی 1,162 فراہم کرنے میں پہلے نمبر پر ہے اور اَب حکومت کی توجہ ان خدمات کے معیار کو بڑھانے پر ہے۔ اُنہوں نے عوام کو شکایات کے ازالے اور عوامی تجاویز کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے شروع کئے گئے ’’ سمادھان پورٹل‘‘ کے حالیہ آغاز کے بارے میں آگاہ کیا۔پریرنا پوری نے کٹھوعہ اِنتظامیہ اور عوام کوجامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) پہلے نمبرآنے پر مُبارک باد دی اور جموں و کشمیر یو ٹی کے اَنٹری پوائنٹ لکھن پور کی خوبصورتی پر اَچھے کام کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی ستائش کی۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ کیمپ کے دوران اُجاگر کئے گئے مسائل کو ترجیحی اور مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے عوام کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اِس بر س ضلع کی 4 میونسپلٹیوں میں پانی کی قلت کے مسئلے کو پورا کرنے کے لئے 13 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے اور اِس کے علاوہ نئے ہینڈ پمپوں کے لئے ڈِسٹرکٹ کیپکس بجٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضلعی اِنتظامیہ متوفی کی آخری رسومات کو آسانی سے انجام دینے کے لئے 3 خصوصی وین کا اِنتظام کر رہی ہے۔
اُنہوں نے ضلع کٹھوعہ میں قائم صنعتوں کی وجہ سے آلودگی کے مسئلے پر جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ اَنفورسمنٹ محکموں کے ذریعہ سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کو مطلع کیا کہ اُن کے تمام مسائل افسران کی ذریعے نوٹ کئے گئے ہیں جن کا حل مرحلہ وار کیا جائے گا ۔اُنہوں نے بتایا کہ اس برس پنچایت ترقیاتی منصوبوں میں لین اور ڈرین کے متعدد کام پہلے ہی شامل کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے عوام کو آگاہ کیا کہ اس برس ڈِسٹرکٹ کیپکس پلان میں ضلع کے ہر بلاک کے لئے ایک کمیونٹی ہال اور ایک لائبریری کی منظوری دی گئی ہے۔ڈی ڈی سی نگری سندیپ ماجوترا نے عوامی اہمیت کے متعدد مسائل اُٹھائے۔مختلف پنچایتوں کے سابق سرپنچوں اور سماجی کارکنوں نے جل جیون مشن کے کاموں کی سست رفتار، لنک روڈ کی خستہ حالی، بندر اور منشیات کی لت اور راشن کارڈ کی تقسیم کے بارے میں تشویش کا اِظہار کیا۔اِس موقعہ پر اے ڈِی سی، ایس ڈی ایم ہیرا نگر، سی پی او، اے سی ڈی، ایگزن جل شکتی،ایگزن پی ڈِی ڈِی، ایگزن پی ڈبلیو ڈی،ایگزن آبپاشی،ایگزن آر ای ڈبلیو، ڈِی ایف او کٹھوعہ، سی ڈِی پی او برنوتی اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا