پریرنا پوری نے رام بن میں جاری دوسر ی سپیشل سمری رویژن کی پیش رفت کا جائز ہ لیا

0
0

اِنتہائی درستگی اور شمولیت سے مستعد نظرثانی پر زور دیا تاکہ ہر اہل کو ووٹ دینے کے قابل بنایا جاسکے
لازوال ڈیسک

رام بن کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی پریرنا پوری جو ضلع رام بن کے لئے الیکٹورل رول اوبزر وربھی ہیں، نے آج یکم جولائی 2024 ءکو کوالیفائنگ تاریخ کے حوالے سے جاری دوسری سپیشل سمری رویژن 2024 ءکی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام بن بصیر الحق چودھری نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے الیکٹورل رول اوبزرور کو ضلع میں دوسری سپیشل سمر ی رویژن کے دوران تازہ ترین کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع میں الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق 17 نئے پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیںجن سے ضلع بھر میں 2,19,711 اہل رائے دہندگان کے لئے کل 365 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔
ضلع میں 54۔ رام بن اور 55۔ بانہال دو اسمبلی حلقے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ضلع میں رائے دہندگان کا صنفی تناسب 925 اور عمر کا تناسب صدفیصد ہے۔الیکٹورل رول اوبزرورکوجانکاری دی گئی کہ ضلع میں جاری سپیشل سمری رویژن کے دوران اَب تک 766 نئے رائے دہندگان کا اِضافہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ضلع نے اضافے، حذف اور منتقلی سے متعلق 1,581 دعوﺅں اور اعتراضات کو نمٹا یا ہے۔ جائزہ میٹنگ کے دوران پریرنا پوری نے درست، جامع اور غلطیوں سے پاک فوٹو ووٹر لسٹ کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی جو صحت مند جمہوریت کی شرط ہے۔ اُنہوں نے اَب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور نظر ثانی کے عمل کوباریک بینی اور بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اُنہوں نے رائے دہندگان کی فہرست میں درستگی اور شمولیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔پریرنا پوری نے نظرثانی کے عمل کو سمجھنے کے لئے ضلع اَفسران ، اِی آر اوز اور اے اِی آر اوز کے ساتھ بھی بات چیت کی اور صحت مند اور مضبوط فوٹو ووٹر لسٹ کے لئے مناسب مستعدی اور فوری طور پر شکایات کو حل کرنے کے لئے رہنمائی پیش کی۔ محترمہ پریرنا پوری نے ضلع اِنتظامی کمپلیکس، میترا میں قائم چوبیس گھنٹے ہائی ٹیک ڈِسٹرکٹ کنٹرول روم کا بھی معائینہ کیا۔فوٹو ووٹر لسٹ کی سپیشل سمری نظر ثانی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کی جارہی ہے کہ تمام اہل شہریوں کا اندراج ووٹر لسٹ میں ہو اور انہیں اپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کا موقعہ ملے۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام بن عبدالجبار، اے سی آر (اِی آر او) رام بن ایس ہرپال سنگھ، ایس ڈی ایم (ای آر او) بانہال رِضوان اصغر، اے سی پی رام بن (نوڈل آفیسر ایس وِی اِی پی) اَشفاق خانجی، اے اِی آر اوز، ڈِی آئی او ڈِی آئی پی آر رام بن اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ پریرناپوری کی رہنمائی اور نگرانی سے ضلع اِنتظامیہ نظر ثانی کے عمل کو مو ¿ثر طریقے سے مکمل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا