پروفیسر سوز کی کتاب میں ہے کیا؟ کانگریس نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی

0
0

یواین آئی

جموں جموں وکشمیر پردیش کانگریس پارٹی نے پارٹی کے سنیئرلیڈر اور سابقہ مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کی طرف سے تحریر کردہ کتاب کا مطالعہ کرنے کے لئے سنیئرلیڈران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جے کے پی سی سی ترجمان اعلیٰ راویندر شرما نے یواین آئی کوبتایاکہ صدر غلام احمد میر نے پارٹی کے تین سینئر اور بزرگ رہنماو¿ں امرت ملہوترہ، سردار گرمکھ سنگھ اور جی این میر لسجن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جنہیں مکمل طور کتاب کا مطالعہ کر کے کم سے کم وقت کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس کے بعد ہی پارٹی کتاب بارے کے وضاحت کرے گی۔ یاد رہے کہ دہلی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی43ویں برسی سے قبل پروفیسر سیف الدین سوز جوکہ سال 2006کو منموہن سنگھ قیادت والی یوپی اے حکومت میں آبی وسائل کے مرکزی وزیر رہے ہیں، نے اپنی کتاب ’کشمیر گلمپسسز آف ہسٹری اینڈ سٹوری آف سٹرگل ‘لانچ کی ہے۔ اس کتاب کے رسم اجراءسے قبل میڈیا میں یہ خبریں آئی کہ کتاب میں سوز نے یہ کہا ہے کہ پاکستان کے سابقہ صدر جنرل پرویز مشرف نے کہاتھاکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ ضم نہیں ہونا چاہتے بلکہ ان کی پہلی ترجیحی آزادی ہے، اور یہ وہ آزادی ہے جوکشمیرکے لوگ چاہتے ہیں لیکن یہ ملنا ممکن نہیں“۔سوز کے اس بیان کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر امت شاہ سمیت مختلف بھاجپا لیڈران نے مذمتی بیانات جاری کئے۔ ملک بھر میں اس وقت اس پر چرچا جاری ہے جس سے کانگریس کی چوطرفہ تنقید ہورہی ہے۔اس کے پیش نظر یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا