ایمرجنسی سیاہ ترین دور تھا ہنگامی حالات کے ظلم وستم سے نوجوان نسل کی واقفیت ضروری :وزیراعظم مودی

0
0

 

یواین آئی

ممبئیآج یہاں ملک میں43برس قبل نافڈ کی گئی ایمرجنسی پر بی جے پی کے زیراہتمام ایک مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ ملک میں نافذکی جانے والی ایمرجنسی سیاہ ترین دور تھا، اور اس یوم سیاہ منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اس دور کے ظلم وستم سے واقف کرانا، نہ کانگریس کی مذمت کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے نوجوان کوایمرجنسی کے دوران ہوئی ناانصافی اور مظالم کی معلومات ہو۔جس کے بارے میں نوجوانوں کو کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس کی معلومات ہونا چاہیئے کہ آزادی کے بغیر زندگی کس طرح گزرتی ہے ۔اس لیے ہمارا مقصد نوجوان میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر گاندھی خاندان پر الزام عائد کیا کہ اپنی حیثیت متاثر ہونے پر خوف زدہ ہوکر ملک میں بحران کا شور مچا یا جاتا ہے اور خقف کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے ۔جبکہ اس خاندان کو تقویت پہنچانے کے لیے دستورکی حد میں رہ کر بڑی چالاکی سے استعمال کیا ہے مقدی نے کہاکہ ایمرجنسی ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دور رہا اور سیاہ دھبہ ہے ۔کیونکہ عدلیہ کافی خوف زدہ رہا ،دستور کے بحرانی دور میں اسے بچانے کے لیے عدلیہ کا اہم رول رہاہے ۔ مودی نے بزرگ صحافی کلدیپ نیئر کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ نیر صاحب ہم پر تنقید کرتے ہیں، لیکن انہوں نے ایمرجنسی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور آزادی کے لیے جدوجہد کی ۔”میں انہیں سلام کرتا ہو ں۔’

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا