پرنسپل سیکرٹری نے جموں میں آل اِنڈیا اُردو مشاعرے کا اِفتتاح کیا

0
0

30؍ جنوری 2024ء کو جموں کے ابھینو تھیٹر میں پہلی بار ڈوگری کوی سمیلن کا اِنعقاد کیا جائے گا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز (جے کے اے اے سی ایل) نے آج یہاں ابھینو تھیٹر میں آل اِنڈیا اردو مشاعرے کا اِنعقاد کیا۔ یہ ایونٹ سال 1960 ء میں شروع کیا گیا تھا اور تب سے یہ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز (جے کے اے اے سی ایل) ہر برس اِس کا اِنعقاد باقاعدگی سے کر رہی ہے ۔جے کے اے سی ایل کی طرف سے 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر منعقدہ تقریب میں جموںوکشمیر یوٹی اور ملک کی ریاستوں اور یوٹیز کے مشہور شعرأ نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتانے مشاعرے کا اِفتتاح کیا جواِس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی، سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل بھارت سنگھ اور دیگر مہمانان موجود تھے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل نے تجربہ کار اور نامور شعرأ اور مہمانوں کا خوش آمدید کہا۔اُنہوں نے نئے خیالات کی تشکیل میں اَدبی شخصیات اور اس مشاعرہ جیسی تقریبات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف اَدبی صلاحیتوں کو اکٹھا کرتی ہیں بلکہ ہمارے لسانی اور ثقافتی ورثے کو بھی اُجاگر کرتی ہیں۔آج کے مشاعرہے میں دہلی سے چندر بھان خیالؔ، بھوپال ایم پی سے جیوتی آزاد کھتریؔ، گونا ایم پی سے اسلم رشیدؔ، چندیری سے اسرار چندیریؔ، گوالیار سے مدن موہن دانشؔ، دھرم شالہ ایچ پی سے کرشنا کمارؔ، جالندھر سے رینو نیئرؔ کے علاوہ ڈاکٹر درخشاں اندرابی ؔسری نگر، پرویز مانوسؔ سری نگر، احمد شناسؔ جموں، خورشید بسملؔ راجوری، غلام نبی غافلؔ مروہ دچن، توصیف تابشؔ بھدرواہ، سہیل صدیقیؔ بھدرواہ، عرفان عارفؔ پونچھ اور پرویز ملکؔ راجوری درہال شامل ہیں۔اِس موقعہ پر معروف فنکار اور عوام بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے اعلان کے مطابق اکھل بھارتیہ کوی سمیلن کی اِفتتاحی تقریب میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 30؍ جنوری 2024ء کو جموں کے ابھینو تھیٹر میں پہلی بار ڈوگری کوی سمیلن کا اِنعقاد کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا