بی آر او نے 700 میٹر طویل نوشہرہ ٹنل کا بریک تھرو حاصل کر لیا

0
0

لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن، ڈی جی بارڈر روڈز نے بریک تھرو تقریب میں شرکت کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اکھنور-پونچھ روڈ،’گولڈن آرک روڈ‘ ایک بہت پرانی اور انتہائی اسٹریٹجک 200 کلومیٹر طویل سڑک ہے جو اکھنور، راجوری اور پونچھ کے اہم سرحدی اضلاع کو جوڑتی ہے۔ اس سڑک پر چار بڑی سرنگیں ہیں جن میں کنڈی ٹنل، سنگال ٹنل، نوشہرہ ٹنل اور بھمبر گلیٹنل شامل ہیں۔اکھنور سے پونچھ کو جوڑنے والے ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نیشنل ہائی وے 144A کی تعمیر آج ایک اہم سنگ میل تک پہنچ گئی جب نوشہرہ ٹنل کے لیے پیش رفت کی تقریب ہوئی۔واضح رہے 700 میٹر تک پھیلی یہ سرنگ اکھنور اور پونچھ کو جوڑنے والا ایک اہم لنک ہے۔اس ضمن میں لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن، ڈی جی بارڈر روڈز نے بریک تھرو تقریب میں شرکت کی، اس پروجیکٹ کی اہمیت پر زور دیا جو علاقائی رابطوں کو بڑھانے اور قومی شاہراہ پر ہموار نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پچھلے سال 25 نومبر 2023 کو کنڈی ٹنل کا بریک تھرو حاصل ہوا جو راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں رابطہ فراہم کرنے کے لیے بی آر او کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ یا درہے قومی شاہراہ کی ترقی نے رفتار پکڑ لی ہے اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔وہیںاپنے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن، ڈی جی بی آر نے ذکر کیا کہ بی آر او دور دراز علاقوں کو جموں پونچھ کے بڑے مراکز سے جوڑنے کے لیے سڑکوں کے اہم پروجیکٹوں کی سربراہی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جموں پونچھ لنک، تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اگلے چند سالوں میں مکمل ہونے کے راستے پر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا