پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے جموںوکشمیر میں لائبریریوں اور ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

محکمہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور شہریوں کی بہتر خدمت کرنے کیلئے پُرعزم ہے:سریش کمار گپتا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لائبریریوں اور ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ محمد رفیع،ڈائریکٹر فائنانس ثقافت ایس ستنام سنگھ،سپیشل سیکرٹری ثقافت تریشلا کماری، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر محمد مقبول، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل اینڈ آر جموں پروین کماری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل اینڈ آر کشمیر شیخ ظہور الحق اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ذاتی طور پر اوربذریعہ آن لائن موڈ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں محکمہ کے ڈھانچے، اہم کامیابیوں، ہیومن ریسورسز بشمول عملے اور موجودہ خالی اَسامیوںپر روشنی ڈالی۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ڈائریکٹر نے شری رنگیر سنگھ لائبریری جموں اور شری پرتاپ سنگھ لائبریری سری نگر جیسی لائبریریوں کی تاریخی اہمیت پر زور دیاجو ملک کی قدیم ترین عوامی لائبریریوں میں سے ایک ہیں۔لائبریری کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے بتایا گیاکہ محکمہ کے دائرہ کار میں کل 131 لائبریریوں میں سے 27 موجودہ عمارتیں، 85 کرائے پر لی گئی سہولیات، 19 بغیرکرائے کے احاطے اور 7 آنے والے محکمانہ انفراسٹرکچر موجود ہیں۔ اِس شعبے کے پاس 14 لاکھ کتابوں اور 5,580 مخطوطات پر مشتمل ایک شاندار ذخیرہ ہے جو مختلف لائبریریوں میں پھیلا ہوا ہے۔
میٹنگ میں ویزیٹروں کے اعداد و شمار پر غور وخوض کیاگیاجس میں گزشتہ دوبرسوںکے دوران زائد اَز 5.86 لاکھ اَفراد نے جموں و کشمیر بھر میں لائبریریوں کا وِیزٹ کیا۔ اِس عرصے کے دوران ویزیٹروں کو مجموعی طور پر 84,305 کتابیں جاری کی گئیں۔ میٹنگ کوجانکای دی گئی کہ صرف جنوری 2024 ء میں 35 ہزار 562 اَفراد نے مختلف لائبریریوں کا دورہ کیا اور 3 ہزار 515 کتابیں اُدھار لیں۔اہم بات یہ ہے کہ حالیہ اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں 26 لائبریریوں میں اَی ۔گرنتھالیا 4.0 کلاؤڈ سافٹ ویئر کا نفاذ ، مختلف مقامات پر لائبریریوں کی شناخت اور قیام اور صارف دوستی کو بڑھانے کے لئے محکمہ کی ویب سائٹ کو اَپ گریڈ کرنے کے جاری عمل سمیت دیگر اَقدامات شامل ہیں۔
میٹنگ میں مستقبل کی حکمت عملی، متعلقہ مسائل اور کیپٹل ایکس پنڈیچر بجٹ کے تحت فنڈز مختص کرنے پر بھی غور وخوض کیا گیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری سریش کمار گپتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائبریریز اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ ہمارے خطے میں علم کی ترویج اور علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور جموں و کشمیر کے شہریوں کی بہتر خدمت کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔پرنسپل سیکرٹری موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لائبریریاں روشن خیالی کے مینار کے طور پر کھڑی ہیں، ہمارے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتی ہیں اور زندگی بھر سیکھنے کی سہولیت فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی ترقی اور جدیدکاری میں سرمایہ کاری جاری رکھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا