لازوال ڈیسک
جموں؍؍آج کی پربھات پھیری سے ایک روحانی ماحول پیدا ہوا جو بس اسٹینڈ کٹرہ سے شروع ہوکر بان گنگا روڈ سے ہوتا ہوا درشن دیوڑی تک پہنچا اور مین بازار کٹرہ سے گزرنے کے بعد بس اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران پربھات پھیری کا استقبال مقامی لوگوں اور یاتریوں نے بھرپور انداز میں کیا۔وہیںجموں و کشمیر ایسوسی ایشن آف پربھات پھیری نے آج 8ویں نوراترا پر پربھات پھیری نکالی جو کہ نوراترا فیسٹیول کٹرا 2023 کا ایک حصہ ہے اور اس کا اہتمام جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کے ذریعہ مشترکہ طور پر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کٹرہ ضلع انتظامیہ ریاسی اور جنتا کٹرا کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء پربھات پھیری کو آج مہمان خصوصی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔