شاہ محمد تانترے کی ہمشیرہ کے انتقال پر صدر شیعہ فیڈریشن کا اظہار تعزیت

0
0

پونچھ ضلع یونٹ شیعہ فیڈریشن کا بھی سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان ،فیڈریشن کے زعماء و ضلع پونچھ یونٹ شیعہ فیڈریشن نے سابق رکن اسمبلی اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر پونچھ شاہ محمد تانترے کی ہمشیرہ فاطمہ بیگم اہلیہ عبدالرشید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سو گوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے،اپنے تعزیتی پیغام میںصوبائی صدر فیڈریشن الحاج عاشق حسین خان نے کہا ہے کہ شاہ محمد تانترے کی ہمشیرہ فاطمہ بیگم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،عاشق حسین خان نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومہ کا جنت الفردوس میںاعلی مقام عطاکرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی ہمت دے ،خان نے کہا کہ میںغمزدگان کے اس غم میںبرابر کا شریک ہوں،ان کے علاوہ سرپرست اعلی حجت الاسلام والمسلمین سید مختار حسین جعفری ،سرپرست حجت الاسلام والمسلمین کرامت حسین جعفری ،شوکت حسین کاظمی وائس پریذیڈنٹ پونچھ ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کم ترجمان فدا حسین رضوی ،بشیر احمد میر صوبائی وائس پریذیڈنٹ ،خورشید حسین شاہ جنرل سیکریٹری ،عابد حسین صفوی چیف آرگنائزر ،جوائنٹ سیکریٹری جعفر حسین ونتو اور دوسرے عہدیداران نے بھی شاہ محمد تانترے کی ہمشیرہ فاطمہ بیگم کی وفا ت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے مرحومہ کو جوار رحمت میںجگہ دئے جانے کی اللہ تعالی سے دعا کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا