جے کے این ایس
سرینگرشہر سرینگر کے بازاروں میں گلی سڑی سبزیاں اور پھل دن دہاڑ ے فروخت ، صارفین کو مہلک بیماریوںمیں مبتلا کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ضلع انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے بازاروںمیں کھلے عام غیر معیاری اشیاءکی فروخت جاری حکام ٹس سے مس نہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق ضلع انتظامیہ سرینگر اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نااہلی کے باعث شہر سرینگر قائم بازاروں میں غیر معیاری اشیا اور گلے سڑے پھل وسبزیاں عام مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہو رہے ہیں۔، لہسن ،پھول گوپی ، ٹماٹر، ساگ ، آلو مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں سے 15فیصد زائد پر فروخت کئے گئے ،انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان مبینہ ملی بھگت سے ہر روزاشیائے خوردونوش ،پھل اورسبزیوں کی قیمتوں میں 20سے 25فیصد اضافہ اور 5سے 10فیصدکم کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے جس سے یہ بازار اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔آلو فی کلو20روپے ہے جس کی قیمت میں چار روپے اضافہ کے ساتھ 25روپے کلو قیمت مقررکی گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کے باوجود بھی بازار وں میں اونچی قیمتوں پر سبزیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح پیاز 30روپے سے بڑھا کر50روپے میں فروخت کیا جارہاہے ، لیموں کلو 130 ،ادرک 150 روپیہ میں فروخت ہور ہی ہے پچھلے سات دنوں میںسبزیوں کی قیمت میں بیس فیصدی کا اضافہ کردیا گیا ہے دیگر اشیا کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو ہر روز ان کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔