عام شہری کی ہلاکت پر این سی لیڈر سکینہ ایتو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا

0
0

کے این ایس
سری نگرگاسی پورہ کولگام میں فوجی کارروائی کے دوران عام شہری کی ہلاکت پر این سی لیڈر سکینہ ایتو نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3برسوں کے دوران شہری ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں جس کے لیے پی ڈی پی براہ راست ذمہ دار ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس نے مسلسل شہری ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زبردست رنج و الم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ پارٹی سٹیٹ سکریٹری سکینہ ایتو نے ونپو گاسی پورہ کولگام کے یاور احمد کی ہلاکت پر شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل شہری ہلاکتوں کا ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے یاور کے جملہ سوگوران خصوصاً والدین کیساتھ دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3سال سے شہری ہلاکتیں معمول بن کر رہ گیا ہے جس کی براہ راست ذمہ داری پی ڈی پی کی سربراہی والی حکومت ہے، سابق محبوبہ مفتی کی حکومت لگاتا ر شہری ہلاکتوں اور انسانی جانوں کے زیاں پر روک لگانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ادھر پارٹی کے جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری، صدرِ ضلع اسلام آباد و ایم ایل اے پہلگام الطاف احمد کلو، صدرِ ضلع کولگام و ایم ایل اے ہوم شالی بُگ عبدالمجید لارمی اور صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی شہری ہلاکتوں پر گہرے صدمے کا اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا