پبلک انفارمیشن آفس پی آئی او کا علیحدہ دفتر قائم کیا جائے

0
0

اجیت بھگت نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر اور چیف سکریٹری سے اپیل کی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اجیت بھگت نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر اور چیف سکریٹری سے ہر ضلع میں پبلک انفارمیشن آفس دفتر قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران آر ٹی آئی ایکٹ 2009 کی خلاف ورزی کرنے کے عادی ہو چکے ہیںاور عوامی درخواستوں کے جوابات نہیں دئے جا رہے ہیں۔بھگت نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے معلومات کے لیے آر ٹی آئی درخواستیں جمع کرائی ہیں، لیکن حیرت کی بات ہے کہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔بھگت نے کہا کہ بدعنوانی کو روکنے کے لیے ہمارے پاس صرف آر ٹی آئی ہے۔ اگر پی آئی او قائم کیا جاتا ہے، تو یہ عام معلومات کے متلاشیوں کے لیے فائدہ مند ہوگا کیونکہ وہ معلومات فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ سنٹرل انفارمیشن کمیشن کو بھی غلط کاموں کی رپورٹ کرے گا جو سرکاری افسران کر رہے ہیں۔بھگت نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی (RDD) کی بدعنوانی معلومات کی کمی کی وجہ سے آسمان کو چھو رہی ہے ۔بھگت نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر اور چیف سکریٹری سے اپیل کی کہ وہ خاص طور پر معلومات کے افشاءنہ کرنے کے لیے ایک آڈٹ ٹیم بنائیں اور آر ٹی آئی ایکٹ رولز 2009 کے تحت غلطیاں کرنے پر سرکاری افسران کو سزا دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا