پاکستان کی جانب سے حد متارکہ پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے

0
0

لائن آف کنٹرول پر افواج پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں /آئی جی بی ایس ایف

سرینگر  // آئی جی بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر ڈرون طیارے بھارتی حدود میں بھیجنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر بارڈر سیکورٹی فورسز نے بھی اقدامات اُٹھانا شروع کئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف ’’این ایس جموال ‘‘ نے کہاکہ جس طرح سے بی ایس ایف اہلکار سرحدوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اُس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ سخت موسمی صورتحال کے دوران بھی بی ایس ایف اہلکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ کچھ ایام کے دوران دیکھا گیا کہ پاکستان سرحدوں پر ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے تاہم اس صورتحال کو ختم کرنے کی خاطر بھی بی ایس ایف نے بھی تمام تیاریاں کیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کوششیں کررہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملی ٹینٹوں کو اس طر ف دھکیلا جاسکے تاہم میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اُس پار کشمیر میں کیا کچھ ہو رہا ہے ہم اُس پر گہری نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور پاکستان کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کی اہل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر ٹنل کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے اور ملی ٹینٹوں کو دراندازی کے ذریعے بھارتی حدود میں بھیجنے کے سلسلے میں پاکستان منصوبے بنا رہا ہے تاہم بارڈر سیکورٹی فورسز کو سرحدوں پر چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ابھی بھی سرحدوں پر زیادہ برف نہیں ہے لہذا پاکستان کی جانب سے کوششیں ہور ہی ہیں کہ برفباری سے قبل ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہمارا اولین فرض ہے اور لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں لاچنگ پیڈوں پر ملی ٹینٹوں کو تیاری کی حالت میں رکھنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کی خاطر تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بی ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے پاکستان کی جانب سے کی جارہی گولہ باری کا بھی منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان گولہ باری کی آڑ میں ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیل رہا ہے تاہم اب پاکستان کے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا