کشمیری مظلوم ہیں،بین الاقوامی برادری سنجیدگی کا مظاہرہ کرے:سید علی شاہ گیلانی
لازوال ڈیسک
سر ینگر؍؍کشمیر مسئلے کو حل کرانے کیلئے پاکستان کی جانب سے چٹان کی طرح ڈٹے رہنے کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حریت (گ) کے چیئر مین نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کیلئے کشمیر مسئلے کا حل لازمی ہے اور ریاست جموں کشمیر کے ایک کروڑ پچاس لاکھ رلوگوں کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کو سنجیدگی کے ساتھ آگے آکر مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنی چاہیے ۔ حریت (گ) کے چیئر مین سید علی شاہ گیلانی نے پاکستانی صدر ممنون حسین کی جانب سے کشمیر کے بارے میں دئیے گئے بیان پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے سلسلے میں ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرانے کیلئے چٹان کی طرح ڈٹا ہوا ہے ۔ حریت (گ) کے چیئر مین نے کشمیر مسئلے کو جنوبی ایشیا میں تنازعے کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ اس دیر یانہ مسئلے کو ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور عارزوں کے مطابق حل کیا جائے تب تک جنوبی ایشیا کے خٰطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کی ضمانت دیناخارج از امکان ہے ۔بزرگ رہنما نے بین الاقوامی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے مسئلے کشمیر کو حل کرانے کیلئے آگے آئے تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں پر جو ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں ان سے انہیں نجات مل سکے